0
Monday 28 May 2012 12:03

پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے سنجیدہ ہیں، بھارتی وزیر خارجہ

پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے سنجیدہ ہیں، بھارتی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ میانمار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ میں قیاس آرائی کرنے والوں میں خود کو شامل نہیں کرنا چاہتا۔ لیکن آپ کو یہ بتادوں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک سے تعلقات کی بہتری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ، بھارتی عوام اور سب چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں اور اس کے لیے ہم نے اپنی طرف سے تمام آپشنز استعمال کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 166265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش