0
Monday 28 May 2012 23:00

28 مئی ہماری ملکی تاریخ کا روشن ترین دن ہے، پاکستان جسٹس پارٹی

28 مئی ہماری ملکی تاریخ کا روشن ترین دن ہے، پاکستان جسٹس پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان جسٹس پارٹی کے عہدیداروں و اراکین نے وطن عزیز پاکستان کے 14 ویں منائے گئے یوم تکبیر کے موقع پر ایٹمی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان کے ساتھ صوبائی آفس نزد مال روڈ لاہور میں ایک بھر پور اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ مرکزی چیئرمین پاکستان جسٹس پارٹی ملک منصف اعوان، صوبائی چیئرمین خوشنود ڈوگر و دیگر راہنماوں ملک نور سرفراز، محمد ارشد ورک، احمد وسیم، سلیم احمد سندھو، سید مسعود الحسن، سید عثمان علی شاہ، صدیق اختر، احمد سمندر خان، میاں عمران، ربنواز بلوچ، میڈم فریدہ سردار کھرل، شکیل اکرم قریشی، کامران بٹ، جاوید خوشی، نصراللہ چوہدری اور فیاض احمد باکسر نے شرکت کی۔

یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منصف اعوان اور خوشنود ڈوگر و دیگر نے کہا کہ 28 مئی ہماری ملکی تاریخ کا وہ روشن ترین دن ہے جس دن مملکت خداداد پاکستان کے اپنے ازلی و مکار دشمن بھارت کے مقابلہ میں ایٹمی دھماکے کر کے عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اس پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر بجا لایا جائے کم ہے۔ جسٹس پارٹی کے راہنماوں نے ایٹمی معمار ڈاکٹر قدیر خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان نے وطن عزیز پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر بنا دیا ہے پوری قوم انہیں بھرپور ہدیہ تبرک پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 166401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش