0
Friday 11 Dec 2009 08:18

ڈرون حملے لعنت ہیں لیکن امریکا ہماری نہیں سن رہا،بعض سفارتکار شدت پسندوں کو اسلحہ پہنچا رہے ہیں،کئی سیاستدان بھی انکے حمایتی ہیں،وزیر داخلہ

ڈرون حملے لعنت ہیں لیکن امریکا ہماری نہیں سن رہا،بعض سفارتکار شدت پسندوں کو اسلحہ پہنچا رہے ہیں،کئی سیاستدان بھی انکے حمایتی ہیں،وزیر داخلہ
 لاہور:ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت اور بعض کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں بعض سفارتکار شدت پسندوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔خطے میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار پاکستان نہیں امریکہ ہے۔ چیلنج سے کہتا ہوں کہ ملک میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں۔ بعض سیاستدان بھی شدت پسندوں کا ساتھ دے رہے ہیں،ڈرون ٹیکنالوجی ہمارے پاس ہوتی تو امریکی طیاروں کو روز گراتے،ڈرون کارروائیاں روکنے کیلئے امریکہ ہماری بات نہیں سنتا۔بھارت سمیت جو بھی ملک ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا بھرپور جواب دیں گے۔ ہم حالت جنگ میں ہیں۔مجھے بھی 6 گھنٹے نیویارک ائرپورٹ پر حراست میں رکھا گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ رحمن ملک نے جناح ہسپتال میں بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ایڈمرل مولن کا یہ کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت بند کر دے،پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی ہے۔بھارت کا حافظ سعید کی گرفتاری کا مطالبہ منظور نہیں کیا۔پاکستان کے معاملات میں کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔اپنی سرزمین کو دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔اسی موقع پر سینیئر صوبائی وزیر راجہ ریاض،پروفیسر جاوید اکرم ایم ایس جناح ہسپتال،ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق حنیف جوئیہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کا ذمہ دار بھارتی فوج کا کرنل پروبت تھا اور "را" اس میں ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام چاہنے والے یہاں امن نہیں دیکھنا چاہتے۔ان میں تحریک طالبان پاکستان،القاعدہ،جیش محمد اور لشکر طیبہ شامل ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں پاکستانی ملوث ہیں۔ یہ کرائے کے قاتل ہیں۔ 75 بڑے دہشت گرد اس وقت گرفتار کئے جا چکے ہیں اور تمام پاکستانی ہیں۔جو سیاستدان ان کا ساتھ دیتے ہیں انہیں بھی انہیں برا کہنا ہو گا۔انہوں نے کہا ہمیں اب تمام سیاسی ترجیحات اور سیاست سے بالاتر ہو کر اور ایک ذات پر حملہ کرنے کی بجائے مل کر ملک کیلئے کام کرنا ہو گا،اور دہشتگردوں کو ملک سے نکالنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ہمارے خلاف گوریلا جنگ لڑی جا رہی ہے۔سوات اور فاٹا سے جو بدامنی شروع ہوئی تھی اسے کنٹرول نہ کیا جاتا تو اسلام آباد تک قبضہ ہو سکتا تھا۔
ڈرون حملے لعنت ہیں لیکن امریکا ہماری نہیں سن رہا،رحمن ملک
لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ڈرون حملے لعنت ہیں،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے میزائل حملوں کے خلاف قرار دادوں کی منظوری کے باوجود امریکہ ہماری بات نہیں سن رہا۔تاہم حملے رکوانے کے لئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رہیں گی،صدر زرداری منتخب صدر ہیں ان پر تنقید کرنا اچھی بات نہیں۔وہ گزشتہ روز میر خلیل الرحمن سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز اور تعمیر پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام ”دہشت گردی کا خاتمہ کیسے اور علماء کا کردار و ذمہ داریاں“ کے موضوع پر ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے میزبانی کے فرائض واصف ناگی نے انجام دیئے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ ڈرؤن حملے ہمارے لئے لعنت ہیں اور ہم نے کبھی بھی ان کی حمایت نہیں کی،صرف قومی اسمبلی نہیں بلکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی ڈرون حملوں کے خلاف قرار دادیں منظور ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ ہماری بات نہیں سن رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بیت اللہ محسود اور قاری حسین جیسے غداروں کی وجہ سے دہشت گرد پاکستانی ہیں اور ان کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بھی خراب ہو رہا ہے اور مجھے بھی رحمان ملک کے نام کی وجہ سے چھ گھنٹے تک نیو یارک کے ایئر پورٹ پر حراست میں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت 74بدنام زمانہ دہشت گرد وفاقی حکومت کی تحویل میں ہیں جنہیں بہت جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور حکومت پر تنقید کرنا اچھی بات نہیں بلکہ سب کو حکومت کی سپورٹ کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 16706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش