1
0
Wednesday 9 Dec 2009 12:14

خودکش حملے اور دھماکے کرنے والے ظالمان اور کرائے کے قاتل ہیں،دہشت گردی میں بھارتی اسلحہ استعمال ہوا،شواہد فراہم کر دینگے،رحمن ملک

خودکش حملے اور دھماکے کرنے والے ظالمان اور کرائے کے قاتل ہیں،دہشت گردی میں بھارتی اسلحہ استعمال ہوا،شواہد فراہم کر دینگے،رحمن ملک
اسلام آباد:وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی اسلحہ استعمال ہوا ہے،بھارت مذاکرات کی میز پر آئے تو اسے شواہد فراہم کر دیں گے،علماء نے متفقہ طور پر خودکش حملوں اور بم دھماکوں کو حرام قرار دیا ہے،خودکش حملے اور دھماکے کرنے والے ظالمان اور کرائے کے قاتل ہیں،ان کا اسلام،پاکستان اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے،پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رحمن ملک نے کہا کوئی بھی عالم دین دہشت گردی کو کسی صورت جائز قرار نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہوتا ہے،نہ ملک اور نہ انہیں انسانیت سے کوئی غرض ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو جنوبی وزیرستان اور سوات میں پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس لئے وہ بھاگتے پھر رہے ہیں اور انتقاماً عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی عوام کے حوصلے پست کئے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کو شواہد موجود ہیں۔باڑہ سے بھارتی اسلحہ کے چار ٹرک پکڑے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 16595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Japan
Thanks alot - your answer solved all my pobremls after several days struggling
منتخب
ہماری پیشکش