0
Thursday 31 May 2012 12:03

سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن آج ختم، انتخابی فہرستیں مکمل نہ ہو سکیں

سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن آج ختم، انتخابی فہرستیں مکمل نہ ہو سکیں
اسلام ٹائمز۔ شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری مکمل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے لی گئی مہلت آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں ووٹوں کے اندراج میں پائی جانے والی غلطیوں کو تاحال درست نہیں کیا جاسکا اوراس کام میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو 31 مئی تک انتخابی فہرستوں کی اشاعت کی یقین دہانی بھی کرا دی تھی تاہم اب اس میں تاخیر کاامکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 167137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش