1
0
Friday 1 Jun 2012 20:37

حکومت کیخلاف نعرے عوام کی آواز، اب امن نہیں ہوگا، ہنگامہ آرائی چلتی رہے گی، چوہدری نثار

حکومت کیخلاف نعرے عوام کی آواز، اب امن نہیں ہوگا، ہنگامہ آرائی چلتی رہے گی، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت چار سال میں پاکستان کي ترقی کے حوالے سے ايک انچ بھی آگے نہيں بڑھ سکي، چار سال ميں مہنگائی کا بوجھ ڈبل ہوا ہے، مہنگائي اور لوڈشيڈنگ ميں اضافہ ہوا ہے، حکمران عوام کي محروميوں کا مذاق اڑا رہے ہيں، اپوزيشن عوام سے لاتعلق نہيں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر وہ بھی خوش نہیں، لیکن بےحس حکمرانوں کو جگانے کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزير خزانہ نے جو کہا وہ عوام کی آواز نہيں تھی، حکومت گونگی، بہری ہو جائے تو عوام کی آواز اسمبلی تک پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔ آج اسمبلی ميں پاکستان کے عوام کي آواز پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کل ناکاميوں کا اعتراف کيا، آج کس منہ سے بجٹ پيش کيا، انہوں نے کہا کہ خاندان کے خاندان بدعنوانیوں میں غرق ہیں، پاکستان ميں کرپشن کا کنسورشيم کام کر رہا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے واضح کیا ہے کہ اسمبلی میں اب امن نہیں ہو گا، باقی ماندہ مدت میں ہنگامہ آرائی چلتی رہے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے حکمرانوں کو ہارے ہوئے جواری قرار دیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت شرافت کی زبان نہیں سمجھتی۔ آئندہ اجلاس میں صدر کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام دو وقت کی عزت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 167454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Salaim Alaikom
Dosto in me sy koye b awam k lye nhi larta hy...
sab apni hakomat or korsi k nashy me larh rahy hen..
or bechary awam pe sab koch dal k in ko sharam b nhi ati hy..
pakistan me kitny killing hy... chodry Mr been ni kabi kisi dahshat k bary me mazamti bayan jari kia hy?
apny coraption k bry b to bata dy na kitna paisa chori kia hy...
pak me to kbi b koye ghareeb banda parliment me nhi aya hy. serf wo log aty hen jin k jaib or Pait haram sy bary hoye hen...
hamare dua hy k ye zalim hukomran apas me aik dosry ko katal kry taky in sy awam ki jan chot jaye...
likan kahan ...
Allah ni in k lie jahanam ki aag garam rakhi hy...
aj kal apas me larny waly intekhabat k waqt sulah kr k aik dosry ki safay pish kr k awam dost ban jati hy agarcha abi awam doshman hen..
Akher me mere Dua hy k Allah jald in napak logon ki wajod sy pak ko pak kr dy..
Allah hafiz
ہماری پیشکش