0
Saturday 2 Jun 2012 23:17

بلوچستان میں قیام امن کے لیے انسداد دہشتگردی قوانین میں ترمیم کی جائے، یوسف رضا گیلانی

بلوچستان میں قیام امن کے لیے انسداد دہشتگردی قوانین میں ترمیم کی جائے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بلوچستان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے صوبے میں قیام امن کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان کے حوالے ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں بلوچستان کے حالات، امن و امان اور لاپتہ افراد کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم گیلانی نے ہدایت کی کہ صوبے میں قیام امن کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کی جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیرداخلہ کو ہدایت کی وہ اس سلسلےمیں باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں اور صوبے میں قیام امن کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے حوالے سے ضروری قوانین بنانے کی بھی ہدایت کی۔
 
وزیراعظم نے وزارت قانون سے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے انسداد دہشت گردی کے قانون میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں۔ اجلاس میں بلوچستان میں راہداری کی وصولی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ تین روز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باضابطہ ہدایت جاری کر دے گی۔ وزیراعظم کل سے بلوچستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ بلوچ رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔  بلوچستان میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔



خبر کا کوڈ : 167717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش