0
Wednesday 6 Jun 2012 18:49

امریکہ اپنے دفاع کیلئے ہر اقدام اٹھائیگا، نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی، لیون پنیٹا کا الزام

امریکہ اپنے دفاع کیلئے ہر اقدام اٹھائیگا، نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی، لیون پنیٹا کا الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جو آج کل بھارت کے دورہ پر ہیں، نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنماء ابو یحییٰ اللبی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اپنے دفاع کے لئے پاکستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ امریکہ پر ہونے والے نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت پاکستان میں ہے۔ امریکہ اپنے دفاع کے لئے ہر اقدام اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سلامتی اور دفاع کے لئے پاکستان میں موجود القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہینگے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي وزير دفاع ليون پينيٹا نے کہا ہے کہ امريکي دفاع کيلئے پاکستان ميں جاسوس طياروں کے حملے جاري رہيں گے، نائن اليون حملوں کي منصوبہ بندي کرنے والے پاکستان ميں موجود ہيں، پينيٹا نے ابو يحييٰ اللبي کي ہلاکت کي تصديق کر دي۔ نئي دلي ميں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے امريکي وزير دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں موجود القاعدہ کے ٹھکانوں پر امريکي حملے جاري رہيں گے، جن لوگوں نے نائن اليون کي منصوبہ بندي کي وہ پاکستان ميں موجود ہيں اور ان سے امريکي سلامتي کو خطرات لاحق ہيں۔ امريکي وزير دفاع نے ڈرون حملے ميں القاعدہ کے نائب ابو يحييٰ اللبي کي ہلاکت کي تصديق بھي کردي۔
 
پينيٹا کا مزيد کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارتي تعلقات ميں بہتري سے پاکستان کو دہشتگردي سے نمٹنے ميں مدد ملے گي۔ انہوں نے کہا کہ بھارتي فوج دنيا کي بہترين افواج ميں سے ايک ہے اور بھارت امريکا کا اہم اتحادي ہے۔ انہوں نے تسليم کيا کہ پاکستان کے ساتھ مشکل تعلقات ہيں جن کو بہتر بنانے کي کوشش کر رہے ہيں۔ امريکي وزير دفاع کا کہنا تھا کہ جنوبي ايشياء ميں امن کيلئے بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے اور امريکا و بھارت جنوبي ايشيا ميں امن و سلامتي کيلئے پاکستان سے اختلافات دور کرنے پر کام کريں۔ ليون پينيٹا نے پاکستان اور بھارت کے درميان تجارتي تعلقات معمول پر لانے کو خوش آئند قرار ديا۔

ادھر امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل کا شکار ہیں۔ ایشیاء میں نئے اسٹریٹیجک پارٹنر تلاش کر رہے ہیں۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات میں اضافہ کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا، لیون پنیٹا نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 168756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش