0
Monday 14 Dec 2009 12:56

دہشت گردی میں القاعدہ،طالبان اور کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں،طالبان کو طالب کہنا گناہ ہے،طالبان کرائے کے قاتل ہیں،رحمن ملک

دہشت گردی میں القاعدہ،طالبان اور کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں،طالبان کو طالب کہنا گناہ ہے،طالبان کرائے کے قاتل ہیں،رحمن ملک
گوجرانوالہ:وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں میں القاعدہ، طالبان اور کالعدم تنظیمیں شامل ہیں،معصوم بچوں،بے گناہوں کو شہید اور مساجد پر حملوں سے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی جا سکتی، طالبان کو طالب کہنا گناہ ہے،طالبان کرائے کے قاتل ہیں، ملک میں بلیک واٹر نامی کمپنی کا کوئی وجود نہیں ہے،بلوچستان میں ہونیوالے واقعات میں بھارت کی موجودگی کے بارے میں واضح ثبوت عالمی سطح پر پاکستانی احتجاج کو موثر بنائیں گے،جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال،غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گوجرانوالہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سوات اور وزیرستان میں کامیاب فوجی آپریشن کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھاگ رہے ہیں لیکن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندی سوویت افغان جنگ سے شروع ہوئی ہے۔نائن الیون کے بعد اس کے خاتمہ کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائل دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو معلومات فراہم کر رہے ہیں جس سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سفارتکاروں کو چیک نہیں کر سکتے لیکن جنیوا کنونشن کے تحت غیر قانونی نمبر پلیٹ اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کو پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم سفارتکاروں کو اسلحہ کی نمائش اور جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 16882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش