0
Thursday 7 Jun 2012 23:01

امریکی وزیر دفاع کا بیان پاکستان کو کھلی دھمکی ہے، مولانا فضل الرحمن

امریکی وزیر دفاع کا بیان پاکستان کو کھلی دھمکی ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران ڈرون حملوں پر صرف احتجاج نہ کریں بلکہ کے ڈرون کے حوالے سے پارلیمنٹ کی متفقہ فیصلے پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملہ کر کے نیٹو پارلیمنٹ کی قرار دادوں کی کھلم کھلا توہین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوری اداروں کا با لادستی اور عوام کے مطالبے پر توجہ دلانے والے اب پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے کیوں آنکھیں چرا رہے ہیں جبکہ عوام اپنے اپنے ملکوں میں بیرونی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ہی کیئے ہوئے فیصلے کیوں بھول جاتے ہیں۔

وہ پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا محمد امجد خان، مفتی ابرار احمد، مولانا رشید احمد لدھیانوی، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، مولانا عزیز الرحمن درخواستی، مفتی شمس الحق، قاری محمد عثمان اور دیگر موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت صرف احتجاجی بیان دے کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی ہے اس وقت پاکستان عالمی دباؤ اور پریشر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع کا بیان پاکستان کو کھلی دھمکی ہے اور پرانے الزمات کو دہرانے کا نیا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو فورسز پاکستان پر ڈرون حملے کر کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دنیا امن مانگتی ہے دنیا میں بھوک، غربت عام ہو رہی ہے عالمی اداروں کو ان مسائل کے حل کی طرف توجہ دینا ہو گی لیکن ان کی پالیسیاں متضاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں نئے سے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں حکومت تمام تر دعوں کے باوجود ملک سے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ جہاں ملک اندھیرے میں ڈبویا ہے وہاں کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں، بیروزگاری عام ہو رہی ہے غربت مزید بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بند آنکھیں کھولیں اور مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 169143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش