0
Friday 8 Jun 2012 15:06

امام خمینی ( رہ ) کی برسی میں شرکت کرنے والا وفد پاکستان واپس پہنچ گیا

امام خمینی ( رہ ) کی برسی میں شرکت کرنے والا وفد پاکستان واپس پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف علمائے کرام، مشائخ عظام کا وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے سات روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ دورے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی گئیں، جس میں اسلامی امہ کے مسائل کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کے پیشوا حضرت امام سید روح اللہ خمینی ( رہ ) کی برسی کے سلسلے میں حکومت ایران کے خصوصی دعوت پر کراچی کے معروف علمائے کرام جن میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فدائیان ختم نبوت پاکستان مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی، مدرسہ جامعہ بنوریہ العالمیہ مجلس شوری مولانا مسعود بیگ، بنوریہ یونیورسٹی انٹرنیشنل کے اسپیشل ایڈوائزر مولانا سیف اللہ ربانی، مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے مہتمم قاری اللہ داد آرائیں، جماعت اہلحدیث کے مولانا عبداللہ غازی، مذہبی اسکالر شاہ ہمدان ٹرسٹ انٹرنیشنل کے پیر محمد اظہر شاہ ہمدانی، پیر آف تونسہ شریف خواجہ مدثر محمود، جامعہ مسجد نور ایمان کے خطیب مولانا مرزا یوسف حسین، جامعہ امام صادق کوئٹہ کے پرنسپل مولانا محمد جمعہ اسدی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صاحبزادہ ابوالخیر کے صاحبزادوں سمیت مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے، گذشتہ روز کراچی پہنچ گئے۔

سات روزہ دورے کے دوران پاکستانی علمائے کرام مشائخ عظام نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی صدر احمدی نژاد،رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی مشیر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی، جس میں عالم اسلام میں اتحاد و یگانیت کے حوالے سے گفت شنید ہوئی، اس موقع پر پاکستانی علمائے کرام نے مصر، لبنان، فلسطین، افغانستان، عراق، تیونس، ترکی، کویت، نائجریا، جنوبی افریقا، بحرین، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، شام، لیبیا، سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے وفود سے خصوصی ملاقاتیں کیں، جبکہ عالمی کانفرنسوں میں شرکت بھی کی۔ علمائے کرام نے کانفرنسوں میں شرکت کے دوران دنیا بھر سے آئے ہوئے اسلامی وفود کو باور کروایا کی پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور دنیا بھر میں جب بھی اسلامی امہ کے حوالے سے آواز بلند کی گئی، پاکستانی عوام دنیا بھر کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ رہے۔
خبر کا کوڈ : 169273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش