0
Tuesday 12 Jun 2012 17:06

اسکردو میں ایف ایم 93 کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

اسکردو میں ایف ایم 93 کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
اسلام ٹائمز ۔ اسکردو میں ایف ایم 93 کا باقاعدہ افتتاح کرکے نشریات شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے ایف ایم 93 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایف ایم کو اولین انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے دور اور اس کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جدید میڈیا کا اجراء گلگت بلتستان میں بھی ہورہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام اہم شعبہ ہائے زندگی کی جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ان شعبہ جات میں ترقی کیلئے بھی اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 170355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش