0
Wednesday 27 Jun 2012 01:56

یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 151 پر ان کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں، الیکشن کمیشن آفس ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے کاغذات جمع کروائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملک اسحاق بچہ، ملک جہانزیب بچہ، نواب متین الدین اور فرحان انصاری نے کاغذات جمع کروائے۔ آزاد امیدواروں میں ملک شوکت بوسن، ملک حسنین بوسن، رانا محبوب عالم، ڈاکٹر علیم چوہدری، شہلا شاہین ایڈووکیٹ، عابد یوسف جٹ اور حکیم شیخ غلام محی الدین نے اپنے اپنے کاغذات جمع کروائے، الیکشن کمیشن آفس کی جانچ پڑتال کے بعد 6 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور انتخابات 19 جولائی کو ہوں گے جس میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 174600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش