0
Friday 25 Dec 2009 17:10

برطانوی حکومت ایرانی قوم کی دشمن ہے: احمدی نژاد

برطانوی حکومت ایرانی قوم کی دشمن ہے: احمدی نژاد
برطانوی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہماری قوم کی دشمن ہے، وہ 100 سال سے ہمارے ساتھ دشمنی کر رہی ہے، کیا امریکی میڈیا آزاد ہے؟، کیوں امریکا میں صیہونیستوں کے خلاف مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے؟، یہ سب ایک سیاسی اور میڈیا کھیل ہے۔ ان باتوں کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے برطانوی نیوز چینل "چینل 4" کے نمائندے کے ساتھ اپنی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے مغربی میڈیا منجملہ بی بی سی کے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر منفی پروپیگنڈے کے بارے میں کہا: "بی بی سی برطانوی حکومت کا ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے اور برطانوی حکومت نے بھی ثابت کیا ہے کہ وہ ایرانی قوم کی دشمن ہے اور 100 سال سے ہمارے ساتھ دشمنی کرنے میں مصروف ہے"۔ انہوں نے مزید کہا: "ہمیں آج دنیا میں پائے جانے والے حقائق کے بارے میں اپنی عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، میری نظر میں مغربی سیاستدانوں کی غلطی یہی ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعے جھوٹی افواہوں کو پیدا کرتے ہیں، انہیں پروان چڑھاتے ہیں اور پھر اسی کی بنیاد پر پالیسیاں بناتے ہیں"۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ: "برطانوی اور امریکی سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ دنیا میں موجود حقائق کو قبول کریں، میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کر کے سیاست کرنے کا دور گزر چکا ہے، دنیا کی قومیں بیدار ہو چکی ہیں اور انہیں مزید فریب نہیں دیا جا سکتا"۔
خبر کا کوڈ : 17474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش