0
Sunday 27 Dec 2009 00:03

کراچی،پاپوش نگر میں ماتمی جلوس کے راستے میں کار بم دھماکہ،19 افراد زخمی

کراچی،پاپوش نگر میں ماتمی جلوس کے راستے  میں کار بم دھماکہ،19 افراد زخمی
کراچی:کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ماتمی جلوس میں دھماکے میں انیس افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے آئی جی سندھ سے چوبیس گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق دھماکہ جلوس کے قریب کھڑی کار میں ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ کم شدت کا تھا اس لیے نقصان کم ہوا۔ ایس ایس پی راجا عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بم پانچ کلو وزنی اور دیسی ساخت کا تھا۔ بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد جلوس پرامن طور پر اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد عباسی نے شہید اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔ 
کراچی،پاپوش نگر میں دھماکہ،اٹھارہ زخمی
کراچی:کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں خلافت چوک پر کار میں دھماکے سے اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔دھماکہ خلافت چوک پر کھڑی کار میں ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اٹھارہ افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں تین بچے اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ایک بچہ شدید زخمی ہے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں نصب بم سے ہوا۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی،پاپوش نگر میں دھماکہ،19 افراد زخمی
کراچی:کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں19 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکہ پاپوش نگر میں خلافت چوک کے قریب سفیدر نگ کی کرولا کار AAX-926 میں ہوا ۔جس سے 19 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔زخمیوں میں صائمہ،فاطمہ،راحیل عباس ،اویس،ولی،محمد عمران،فرحین،سلمان، رضا حیدر،مبین،سعدیہ،صابر،اشعر،عمار،غزالہ،صائمہ،حسین،عبدلجبار شامل ہیں۔دھماکے میں زخمی رینجرز کے دو اہلکاروں کو رینجرز ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکہ سے تھوڑی دیر پہلے آٹھ محرم کے جلوس کا گزر ہوا تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ سڑک پر نصب بم پھٹنے کے باعث ہوا ہے۔




خبر کا کوڈ : 17518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش