0
Saturday 7 Jul 2012 10:45

گیاری ملبے سے مزید 2 فوجیوں کی لاشیں برآمد

گیاری ملبے سے مزید 2 فوجیوں کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر میں 88 ویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے جس سے ریسکیو میں تیزی آگئی مزید 2 شہید فوجیوں کے جسد خاکی کو نکالا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیاری سیکٹر میں گلیشائی ملبے تلے دبے جوانوں میں سے اب تک 23 شہید جوانوں کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔ گذشتہ روز 2 جوانوں کے جسد خاکی نکالے گئے جن کا تعلق گلگت جلال آباد سے تھا۔ سپاہی شہید قربان اور سپاہی حمایت حسین کو پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے گذشتہ روز ریسکیو آپریشن کے دوران گلیشائی ملبے سے نکالا ہے۔ عزم و ہمت کے پیکر پاک فوج کے جوان اپنے آخری ساتھی کی میت کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی خواہش لئے دن رات ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 177113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش