0
Tuesday 10 Jul 2012 00:21

تاریخ کے کسی بھی دور میں کشمیریوں نے غلامی کو تسلیم نہیں کیا، یاسین ملک

تاریخ کے کسی بھی دور میں کشمیریوں نے غلامی کو تسلیم نہیں کیا، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے 13 جولائی کو یوم عزیمت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1931ء کے شہداء کا مشن پورا نہیں ہوا، تاریخ کے کسی بھی دور میں کشمیریوں نے غلامی کو تسلیم نہیں کیا، 13 جولائی 1931ء کے شہداء  کے حوالے سے سرینگر میں منعقدہ ورکرز میٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد یاسین ملک نے کہا کہ 13 جولائی کا دن ہماری تاریخ کا ایک روشن ترین باب ہے، یہ دن غلامی کے خلاف ہماری جدوجہد، ظلم و جبر اور جارحیت کے خلاف ہمارے عزم اور دینی اقدار کی حفاظت کے لئے ہمارے جذبے کی روشن علامت کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے کہ جب ہمارے اسلاف نے اپنے سینوں پر ظالم کی گولیاں برداشت کرتے ہوئے کلمہ شہادت بلند کیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ جب 1988ء میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا تو اس قوم نے بحیثیت مجموعی اس میں شرکت کی اور اس راہ عزیمت میں دیوانہ وار لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یاسین ملک نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اپنی پُرامن جمہوری جدوجہد کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پُرامن، منظم اور بھرپور تحریک ایک ایسی طاقت ہے جسے دنیا کی کوئی قوت شکست نہیں دے پائے گی۔
خبر کا کوڈ : 177803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش