0
Wednesday 4 Jul 2012 12:15

حریت قیادت شہداء کے عظیم مشن کو مکمل کرنے کے لیے برسرپیکار ہے، ڈاکٹر عرفان

حریت قیادت شہداء کے عظیم مشن کو مکمل کرنے کے لیے برسرپیکار ہے، ڈاکٹر عرفان
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عرفان اشرف نے اپنے دورہ راولاکوٹ کے دوراں تحریک آزادای کشمیر میں اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والے عظیم حریت پسندوں شہید سجاد افغانی، شہید مسعود اور دیگر شہداء کے ورثا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس عظیم مشن کے لیے ہمارے نوجوانوں نے قربانیاں پیش کی اس مشن کی تکمیل کے لیے آج مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند جاوید احمد میر، شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت قائدین کی قیادت میں برسرپیکار ہیں اور قربانیوں کے اس تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا آغاز سجاد افغانی شہید، مسعود شہید اور دیگر نوجوانوں نے تحریک آزادی کے پودے کو سنچنے کے لیے اپنے گرم لہو کا نذرانہ دیکر کیا تھا ۔انھوں نے حریت رہنمائوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارتی سرکار حریت رہنمائوں کے عوامی اجتماعات کے باعث بوکھلاہٹ کا شکارہے اور حریت رہنمائوں کو ان کے عظیم مقصد سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 176605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش