0
Wednesday 11 Jul 2012 10:13

کشمیری تاجروں کا کشمیر کو فری اکنامک زون قرار دینے کا مطالبہ

کشمیری تاجروں کا کشمیر کو فری اکنامک زون قرار دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔آزاد و مقبوضہ کشمیر کے تاجروں نے بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تجارت کو سیکورٹی کی پابندیوں سے آزاد کروا کر کشمیر کے دونوں حصوں کو آزاد اقتصادی خطہ یا فری اکنامک زون قرار دیا جائے۔ جوائنٹ چمبر آف کامرس کے سابق صدر ذوالفقار عباسی نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اشیاء کی تجارت کی اجازت دی جائے۔ یہ مطالبہ نئی دہلی میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجران نے کیا۔ تاجران نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے لیکن مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کا مطلب یہ نہیں کہ کنٹرول لائن کے ذریعے ہونے والی تجارت کو ہی بند کر دیا جائے، بھارت کے سابق سیکرٹری خارجہ نے اعتراف کیا کہ کنٹرول لائن کی تجارت میں رکاوٹیں ہیں، آر پار تجارت کی کامیابی کا دارومدار ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات پر ہے۔ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر مبین شاہ نے کہا کہ 130 سال قبل کشمیر کی خودمختار ریاست اور چین کے ساتھ ملنے والی شاہراہ ریشم کے ذریعے کشمیر اور وسط ایشیائی ریاستوں کے درمیان سالانہ 65ہزار کروڑ کا تجارتی لین دین ہوتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 178171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش