0
Wednesday 11 Jul 2012 22:33

حکمرانوں نے اسلام دشمنی کر کے مساوات کا تصور ختم کر دیا،پیر معصوم شاہ نقوی

حکمرانوں نے اسلام دشمنی کر کے مساوات کا تصور ختم کر دیا،پیر معصوم شاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صد پیر سید معصوم شاہ نقوی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اسلام دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، نیا ترمیمی بل بھی اسلام میں مساوات کے تصور کو ختم کرتا ہے، اسلام میں امیر کو غریب اور گورے کو کالے پر کوئی فوقیت حاصل نہیں، قانون بھی سب کیلئے برابر ہے لیکن یہاں عجیب باتیں کی جا رہی ہیں جن کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی، غیر اسلامی اور غیرشرعی ترمیمی بل پیش کرنیوالے ناکام ہونگے، حکومت ملک میں خونی انقلاب کی راہ ہموار کر رہی ہیں، قوم عدلیہ کا بھرپور ساتھ دیگی۔ اس موقع پرجے یو پی کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی کہا کہ حکمران ٹولہ ایک شخص کی دولت بچانے کیلئے آئین میں ترامیم کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایسے کسی بھی ترمیمی بل کو پوری قوم مسترد کرتی ہے۔

اہلسنت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو طبقاتی جنگ کی طرف لیجایا جا رہا ہے، پاکستان کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں سمیت ملکی خودمختاری کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کو نہیں قوم کو سوچنا ہو گا کہ ہمیں ملک کو کیسے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کرے گی اور ان کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا کہ کس کے ایما پر اسلامی قوانین کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 178377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش