0
Sunday 3 Jan 2010 17:42
صہیونیست نواز امریکی سنیٹر،

یمن امریکا کا اگلا ٹارگٹ ہے: جوزف لیبرمین

یمن امریکا کا اگلا ٹارگٹ ہے: جوزف لیبرمین
فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نواز امریکی سنیٹر جوزف لیبرمین نے کہا ہے کہ امریکا کا اگلا ٹارگٹ یمن ہے۔ وہ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز سے گفتگو کر رہا تھا۔ اس نے کہا: "عراق گذشتہ کل کی جنگ تھی، افغانستان آج کی جنگ ہے اور یمن آنے والے کل کی امریکی جنگ ہو گی"۔ لیبرمین، جو ایک صہیونیست نواز امریکی سنیٹر کے طور پر جانا جاتا ہے، نے یمن کو امریکی حکومت کیلئے ایک خطرہ قرار دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بھی امریکا کی مدد سے نومبر 2009 سے یمن میں جنگ کا آغاز کر چکا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب سے یمن کے یہودیوں کو امریکہ اور اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے لیبرمین اور امریکی حکومت میں موجود دوسرے اسرائیلی لابی کے افراد نے براک اوباما پر افغانستان کی جنگ کو دوسرے مسلمان ممالک جیسے پاکستان اور ایران تک پھیلانے پر اصرار شروع کر دیا ہے۔ صہیونیست مافیا یمن کو وہابی نواز سعودی عرب اور وہاں کے مقامی شیعوں کے درمیان بہترین میدان جنگ تصور کرتا ہے۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا یمن کی حکومت کے ساتھ الحوثی گروپ کے خلاف جنگ میں مزید تعاون کیلئے امریکی ہوائی جہاز پر دہشت گردانہ حملے سے سوء استفادہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 17909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش