0
Sunday 15 Jul 2012 22:24

ملک میں آج تشیع سربلند اور تکفیری گروہ ذلیل و رسوا ہے، علامہ عارف واحدی

ملک میں آج تشیع سربلند اور تکفیری گروہ ذلیل و رسوا ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ملک میں آج تشیع سربلند اور تکفیری گروہ ذلیل و رسوا ہے، حکمران دہشتگردوں کو لگام دیں، بکھری ہوئی قوموں کیلئے ہمیشہ مشکلات ہوتی ہیں، اسی لئے سب کو مضبوط قومی پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس یو سی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبداللہ جان بنگش کے چہلم کے موقع پر امام بارگاہ کوز خیل استرزئی بالا ہنگو میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ملک عبداللہ جان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تشیع سربلند اور سرفراز جبکہ تکفیری گروہ ذلیل و رسوا ہے، انہوں نے کہا کہ حسینؑ حسینؑ کہنے اور علم عباسؑ اٹھانے والوں نے اس ملک میں بہت قربانیاں دیں، لیکن پھر بھی ہم مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے، انہوں نے کہا کہ تشیع انقلابی نظریہ کا نام ہے، اور آج اسی مکتب کی وجہ سے اسلام زندہ ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دشمن ہمیں بم دھماکوں اور گولیوں سے قتل تو کرسکتا ہے لیکن اگر ہمیں 70 مرتبہ بھی قتل کیا جائے تو ہم حسینؑ ابن علیؑ کو نہیں چھوڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بکھری ہوئی قوموں کیلئے ہمیشہ مشکلات ہوتی ہیں، اسی لئے سب کو مضبوط قومی پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ جب ایک ڈکٹیٹر نے شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو یہی اسی قومی پلیٹ فارم نے آمر کی اس سازش کے سامنے بند باندھا، اور وہ استعماری ایجنٹ شیعہ حقوق پر ڈاکہ نہ ڈال سکا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ کو دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم قائد محترم نے ان کوششوں کو ناکام بنادیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، حکمران دہشتگردوں کو لگام دیں، قیادت نے جنازوں پر بھی اتحاد کا نعرہ لگایا، اس ملک میں دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں لیکن پھر کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کہاں چلے گئے، انہیں گرفتار کرنے کے بعد کیفرکردار تک پہنچایا جائے، شیعہ علماء کونسل تشیع کے تحفظ کیلئے آگے بڑھتی رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 179393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش