0
Tuesday 17 Jul 2012 16:00

ملک کا کوئی صوبہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہے، ثروت اعجاز قادری

ملک کا کوئی صوبہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملکی معیشت کو پٹری پر چلانے کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن کی کوششوں کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا، کراچی میں قیام امن کیلئے حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنا ہوگا، بیرونی پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کے ساتھ بجلی، گیس کے بحران کو جنم دیا ہے۔ دہشتگردی دن بدن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے، دہشتگردی کی کمر توڑنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک نے مرکز اہلسنت پر قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملکی معاشی و اقتصادی بدحالی کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکمران دہشتگردی و کرپشن کے خاتمے کے ساتھ امن و امان کو ہر حال میں ممکن بنائیں اور بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں امن و امان کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ہم اپنے قائدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی صوبہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہے۔ دہشتگردی کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے اسٹرٹیجک، جدید سائنسی اور سیاسی سطح پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکمران مصلحت پسندی کا لبادہ اُتار کر ملک و قوم کے مفاد میں مثبت فیصلے کریں تو دنوں میں قیام امن کی کوششیں سرخرو ہونگی اور بیرونی سرمایہ دار ملک میں سرمایہ کاری کرنے لگیں گے، جس سے نہ صرف بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو استحکام اور ترقی حاصل ہوگی۔ موجودہ جمہوری حکمران عوامی مسائل کے حل کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے میڈ اِن پاکستان پالیسیوں کو اپنائیں۔
خبر کا کوڈ : 179915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش