0
Tuesday 17 Jul 2012 15:38

دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کیخلاف آپریشن کیا جائے، علامہ ناصر عباس

دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کیخلاف آپریشن کیا جائے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بنوں میں پولیس اسٹیشن پر شدت پسندوں کا حملہ سکیورٹی ایجنسیوں اور قانون پر عمل داری کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اگر خفیہ ایجنسیاں دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں سے اسی طرح بے خبر رہیں تو ملک کے حساس سے حساس ترین ادارے بھی دہشتگردوں کی جارحیت سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ضرورت اس امر کہ ہے کہ حکومت خفیہ اداروں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائے اور انہیں شدت پسندوں اور مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دہشتگردی کے مراکز کی موجودگی کا علم ہونے کے باوجود ان کے خلاف آپریش کلین اپ کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بارہا یہ باور کراتی رہی ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلٰی کالعدم دہشتگرد جماعت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرچکے ہیں اور یہ غیر منظقی الحاق ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر پہبنچا دے گا، لیکن اس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 179910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش