0
Thursday 19 Jul 2012 00:05

علامہ ناصر عباس کی علاقہ بدری کے احکامات شیعہ بیداری کو روکنے کی ناکام کوشش ہے، اطہر عمران

علامہ ناصر عباس کی علاقہ بدری کے احکامات شیعہ بیداری کو روکنے کی ناکام کوشش ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے خلاف علاقہ بدری کے احکامات وزیراعلٰی مہدی شاہ کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی طرف اٹھائے گئے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ سید مہدی شاہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر یہ احکامات واپس نہ لئے گئے تو ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے اور تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری کے خلاف اٹھائے جانے والے ان اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تمام سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی صدر آئی ایس او برادر اطہر عمران بھی اس وقت سکردو میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 180286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش