0
Wednesday 6 Jan 2010 14:47

افغانستان،سی آئی اے سینٹر پر حملہ کرنے والا اردنی باشندہ ٹرپل ایجنٹ نکلا

افغانستان،سی آئی اے سینٹر پر حملہ کرنے والا اردنی باشندہ ٹرپل ایجنٹ نکلا
واشنگٹن:چند دن قبل خوست میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے مرکز پر خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کرنے والے کا تعلق اردن سے تھا اور وہ ٹرپل ایجنٹ تھا اور بیک وقت اردن،امریکا اور القاعدہ کیلئے مخبری کر رہا تھا۔مبینہ خودکش بمبار نے سی آئی اے کے ایجنٹوں کو یہ کہہ کر ملاقات پر آمادہ کیا تھا کہ وہ انہیں القاعدہ قیادت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ ۔ابو ملال المعروف ابو جندل خراسانی کو اردن کی انٹیلی جنس نے ایک برس پہلے گرفتار کیا تھا تاہم اسے اس وعدے پر رہا کیا گیا کہ وہ اردن کو القاعدہ کے متعلق معلومات فراہم کریگا۔ امریکی انٹیلی جنس حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمایوں خلیل کو بگرام ائیربیس پر اس لئے آنے کی دعوت دی گئی کہ وہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن اور اس کے نائب ایمن الظواہری کے متعلق اہم معلومات دینے والا تھا۔دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللہ نے افغانستان میں ہلاک ہونیوالے اپنے کزن کی لاش وصول کرلی ہے۔شاہ عبداللہ کے کزن کیپٹن علی بن زیاد ال اون اپنے ہی شہری کی جانب سے سی آئی اے سینٹر پر کیے گئے خودکش حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اردن کے جھنڈے میں لپٹا ہوا ان کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے عمان پہنچا تو اس موقع پر فضائیہ کے اڈے پر شاہ عبداللہ،ملکہ رانیہ اور ولی عہد حسین بھی موجود تھے ۔ 

خبر کا کوڈ : 18078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش