0
Wednesday 1 Aug 2012 18:08

پولیس کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز رہے، شکیل قادری

پولیس کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز رہے، شکیل قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے خیرپور میں علامہ گلزار احمد قادری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پوری طاقت کے ساتھ بے گناہ افراد کا قتل کر رہے ہیں، یہ دہشت گرد اس وجہ سے گرفتار نہیں ہوتے کہ پولیس میں شامل چند کالی بھیڑیں انہیں آکسیجن کے ساتھ تحفظ فراہم کرتی ہیں، خیرپور پولیس کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے حیلے بہانے اور جانبداری سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ گلزار احمد قادری کو چند دنوں سے کالعدم جماعت کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں مگر افسوس کہ انتظامیہ نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور علی الصبح جب وہ فجر کی نماز پڑھانے کے لیے جارہے تھے تو گھات لگائے ہوئے کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے انہیں شہید کردیا جب کہ ایک ملزم دوست محمد گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور پولیس میں شامل کالی بھیڑیں ملزم کو چھڑانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے جو کہ قانون کے منافی عمل ہے، لہٰذا پولیس کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز رہے ہم شہر کا امن خراب نہیں کرنا چاہتے، مگر انصاف کی راہ میں کسی رکاوٹ کو بھی برداشت نہیں کریں گے۔ محمد شکیل قادری نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ہوم سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ڈی ایس پی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ علامہ گلزار قادری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد تیزی کے ساتھ اپنے مذموم مقاصد کے لیے بے گناہ افراد کا قتل عام کرتے ہیں اور انہیں لگام دینے والا کوئی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 184130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش