0
Thursday 2 Aug 2012 19:23

جنرل کیانی سے جنرل ایلن کی ملاقات، پاک امریکہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنرل کیانی سے جنرل ایلن کی ملاقات، پاک امریکہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ایساف فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایلن آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کرکے افغانستان چلے گئے ہیں۔ جنرل جان ایلن نے آج پاکستان پہنچے کے بعد جنرل کیانی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں بارڈر کی سکیورٹی کے حوالے بات چیت کی گئی۔ باہمی رابطوں کو موثر بنانے اور مستقبل میں سلالہ جیسے واقعہ سے بچنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات باہمی شفافیت اور احترام پر مبنی ہونے چاہئیں۔ جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں‌ حالیہ پیش رفت قابل ستائش ہے۔ پاک ایساف آئندہ اجلاس افغانستان میں ہوگا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے پاکستان کے مختصر دورے پر پہنچنے کے فوراً بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان، افغانستان اور ایساف کی عسکری قیادت پر مشتمل سہ فریقی کمیشن کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار دراندازی اور سکیورٹی وفسرز پر حملوں کا معاملہ اٹھایا گیا اور ایساف کمانڈر پر زور دیا گیا کہ ان حملوں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 184414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش