0
Saturday 4 Aug 2012 04:09
قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی قبضہ شعار اللہ کی توہین ہے

یوم القدس پر ملک گیر احتجاج اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہوگا، زاہد علی آخونزادہ

یوم القدس پر ملک گیر احتجاج اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہوگا، زاہد علی آخونزادہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور مرکزی القدس کمیٹی کے ممبر زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر 17 اگست کو جمعتہ الوادع کے موقع پر یوم القدس بھر پور طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک کے چاروں صوبوں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قبلہ اول بیت المقدس پر صہونیوں کے ناپاک قبضے کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرے، سمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ اور اس ضمن میں قائد شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر قائم مرکزی، صوبائی اور ضلعی القدس کمیٹیوں نے احتجاجی پروگرام تشکیل دے دئیے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے واے ایک بیا ن میں اُنہوں نے کہا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحت مرکزی اور صوبائی احتجاجی اجتماعات میں تمام مکاتبِ فکر کی شمولیت سے یہ اجتماعات اتحاد بین المسلمین کے مظہر ہونگے اُنہوں نے مزید کہا کہ اہل اسلام نصف صدی سے زائد عرصے سے قبلہ اول بیت المقدس پر صہیونیوں کے قبضے اور مظلوم مقامی فلسطینی عوام کی نسل کُشی سے دل گِرفتہ ہے جبکہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مسئلہ فلسطین اور برما سمیت مسلمانوں کے دیگر عالمی مسائل پر مجرمانہ خاموشی نے اہل اسلام کو یہ باور کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہود و نصارا کے پروردہ یہ ادارے بھی اُنہی کی پالیسیوں اور عزائم کی تکمیل کیلئے قائم کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر صہونیوں کا ناپاک قبضہ اور بیت المقدس کی بے حرمتی شعار اللہ کی توہین ہے۔ جس کے خلاف بانی انقلاب اسلامیِ ایران حضرت آیت اللہ روح اللہ خمینیؒ کے فرمان کے مطابق اہل اسلام آج تک سراپا احتجاج ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہود و نصارا ایک سازش کے تحت صہونیوں کے مسلم فلسطینی ریاست پر قبصہ گیر ہونے کے بعد سے دیگر مسلم ریاستوں پر قابض ہونے کے ناپاک ارادوں میں مصروف عمل ہیں تاہم اُنہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ یہود ونصارا کے آلہ کاروں کی جانب سے فرقہ واریت کے ذریعے منقسم ہونے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے باہم متحد ہو کر اور جذبہ ایمانی سے لیس ہو کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس پر بھر پور صدائے احتجاج بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 184659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش