0
Tuesday 7 Aug 2012 17:52

شمالی وزیرستان میں پاک امریکہ مشترکہ آپریشن کی خبریں بے بنیاد ہیں، عسکری ذرائع

شمالی وزیرستان میں پاک امریکہ مشترکہ آپریشن کی خبریں بے بنیاد ہیں، عسکری ذرائع
اسلام ٹائمز۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک امریکہ مشترکہ آپریشن کے حوالے سے وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں، اور نہ ہی پاکستان اور امریکہ کے درمیان شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کے حوالے سے کوئی معاہدہ ہوا۔ عسکری زرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب مربوط کارروائیاں معمول کا حصہ ہیں، جنہیں مشترکہ آپریشن نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ پاک آرمی کی طرف سے شمالی وزیرستان میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائیاں ایک جاری عمل ہے جو گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہیں، عسکری ذرائع کے مطابق، شمالی وزیرستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کیا جا رہا، تاہم کوئی بھی نیا آپریشن کب اور کیسے کرنا ہے اس کا فیصلہ صرف پاکستان کرئے گا۔
خبر کا کوڈ : 185676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش