0
Wednesday 8 Aug 2012 21:00

عمران خان اور شیخ رشید میں انتخابی معاملات طے پا گئے

عمران خان اور شیخ رشید میں انتخابی معاملات طے پا گئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے راولپنڈی میں سیاسی اتحاد پر اتفاق کیا۔ تحریک انصاف راولپنڈی میں شیخ رشید کے مقابلے میں اپنا امیداوار کھڑا نہیں کرے گی۔ عمران خان تیرہ اگست کے جلسے میں شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق، تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان اور عوامي مسلم ليگ کے صدر شيخ رشيد کے درميان ملاقات ميں انتخابي معاملات طے پا گئے ہيں۔ اسلام آباد ميں عمران خان کي رہائش گاہ پر ہونے والي ملاقات ميں دونوں جماعتوں کے درميان انتخابي اتحاد کو حتمي شکل دي گئي۔ ملاقات ميں دونوں رہنماوں نے آئندہ انتخابات مل کر لڑنے اور ايک دوسرے کے اميدواروں کي حمايت کا فيصلہ کيا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان 13 اگست کولياقت باغ ميں شيخ رشيد کے جلسے ميں اتحاد کا اعلان کريں گے۔ اس سے قبل 13 اگست کي رات کو عمران خان اور شيخ رشيد لال حويلي ميں ميڈيا سے گفتگو کريں گے اور پھر اکٹھے جلوس کي صورت ميں لال حويلي سے لياقت باغ روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق لياقت باغ کے جلسے سے قبل دونوں رہنماوں ميں ايک اور ملاقات ہو گي۔
خبر کا کوڈ : 185956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش