0
Thursday 9 Aug 2012 22:55

حضرت علی (ع) نے دنيائے انسانيت و بشريت کو علم و حکمت اور عدل و انصاف کا لازوال عملی درس ديا، حامد موسوی

حضرت علی (ع) نے دنيائے انسانيت و بشريت کو علم و حکمت اور عدل و انصاف کا لازوال عملی درس ديا، حامد موسوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سيد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اميرالمومنين حضرت علی علیہ السلام نے دنيائے انسانيت و بشريت کو رزم و عزم، علم و حکمت اور عدل و انصاف کا لازوال عملی درس ديا جو بہترين نمونہ عمل ہے۔ يہ بات انہوں نے شير خدا حضرت علی المرتضی (ع) کے يوم شہادت کے موقع پر اپنے خصوصی پيغام ميں کہی ہے جو جمعہ کو دنيا بھر کی طرح پورے پاکستان ميں عقيدت و احترام اور مذہبی جذبے کيساتھ منايا جارہا ہے۔ آغا موسوی نے باور کرايا کہ آج امت مسلمہ کو گونا گوں مصائب و آلائم کا سامنا ہے جن سے کوئی ملک محفوظ نہيں اور وطن عزيز پاکستان خاص ٹارگٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئين خداوندی سے انحراف کی وجہ سے مسلمانوں کو يہ برے دن ديکھنے پڑ رہے ہيں۔ اگر وہ حديث ثقلين کی رو سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصيت پر عمل کرتے ہوئے قرآن و اہلبيت اور سنت رسول ص کی پيروی کرتے تو يوں گمراہ اور رسوا نہ ہوتے۔ علامہ موسوی نے کہا کہ مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کا فرمان ہے کہ زمانے کے بہترين حکمران وہ ہيں جو معاشرے سے ظلم و ستم کو ختم اور عدل و انصاف کو زندہ رکھيں، آپ نے فرمايا کہ احسن العدل نصرة المظلوم سب سے بہترين عدل مظلوم کو ظالموں، ستمگروں اور دہشت گردوں سے نجات دلوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج يہ سوچنا ضروری ہے کہ ہميں دہشتگردی اور دہشتگردوں کا سامنا کيوں ہے؟ ہمارے نزديک اس کا سب سے بڑا سبب ذاتِ پروردگار کی بجائے عالمی استعمار اور اسکے پٹھوؤں کے سامنے سجدہ ريز ہونا ہے۔ آقای موسوی نے کہا کہ وطن عزيز کو عروج و کمال سے ہمکنار کرنے اور دنيا کو امن کا گہوارہ بنانے کيلئے عالمی سرغنہ اور اسکے پٹھوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 186283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش