0
Sunday 12 Aug 2012 21:50

بھارت، آسام اور برما کے فسادات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ، 2 جاں بحق، 12 زخمی

بھارت، آسام اور برما کے فسادات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ، 2 جاں بحق، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ عرس البلاد ممبئی بھارت میں آسام اور برما میں جاری مسلم کش فسادات کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی پر پولیس کی فائرنگ سے 2 مسلمان نوجوان جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے، رضا اکیڈمی ممبئی سمیت مختلف مسلم تنظیموں نے تاریخی آزاد میدان میں احتجاجی ریلی منعقد کی، جس کے دوران تمام مقررین نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان فسادات پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور پروگرام کے اختتام پر اجتماعی دعا مانگی گئی۔ تقریباً دس ہزار سے زائد افراد اس احتجاجی ریلی میں شامل تھے۔ اس دوران آزاد میدان کے باہر مظاہرین میں شامل چند نوجوانوں کی اخبارات اور ٹی وی کے نمائندوں سے یہ کہتے ہوئے تکرار ہوگئی کہ بھارتی میڈیا آسام اور برما کے فسادات کی صحیح تصویر عوام کے سامنے پیش نہیں کر رہا ہے۔
 
احتجاج کے دوران مظاہرین نے میڈیا کی ایک گاڑی کو نذر آتش کیا، جس کے بعد پولس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، ممبئی پولیس کے مطابق مظاہرین پر قابو پانے کے لئے پولس نے پہلے تو لاٹھی چارج کیا، اور آنسو گیس کے گولے داغے، پھر ہوائی فائرنگ کی، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے دوران تقریباً دس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل مجمع میں ایک دم سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے دوران کئی افراد ایک دوسرے پر گرے اور کچل کر دب بھی گئے۔
خبر کا کوڈ : 186815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش