0
Sunday 12 Aug 2012 22:31

چوہدری برادران کا صدر سے رابطہ، احمد مختار کے بیان پر تحفظات کا اظہار

چوہدری برادران کا صدر سے رابطہ، احمد مختار کے بیان پر تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ چوہدری برادران کا صدر زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ، احمد مختار کی شکایت، صدر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہیٰ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے بیان پر صدر سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر زرداری نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اتحادیوں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ دوسری جانب چوہدریاحمد مختار نے بھی چوہدری برادران سے متعلق اپنے بیان کی ایوان صدر کو وضاحت کردی ہے جس کے بعد ق لیگ کی قیادت نے اپنے رہنمائوں کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 186975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش