0
Thursday 19 Mar 2009 12:48

مغربی ممالک دارفور میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینے اور ملک میں بد امنی کے ذمہ دار ہیں: عمر البشیر

مغربی ممالک دارفور میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینے اور ملک میں بد امنی کے ذمہ دار ہیں: عمر البشیر
سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک دارفور میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینے اور ملک میں بد امنی کے ذمہ دار ہیں۔ جنوبی دارفور میں ہزاروں حامیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سوڈانی صدر عمر البشیر نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل انہیں ہاتھ بھی نہیں لگا سکتی۔ انہوں نے مغربی ممالک کو دارفور کو سوڈان سے الگ کرنے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انکی مذمت کی۔ صدر البشیرکا عالمی عدالت انصاف سے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد دارفور کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

خبر کا کوڈ : 1870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش