0
Tuesday 14 Aug 2012 01:04

15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے، سید علی گیلانی

15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے 15 اگست کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم بھارت کی آزادی کے مخالف نہیں ہیں، البتہ جب تک یہ ملک کشمیریوں کے حقِ آزادی کو واگزار نہیں کرتا مقبوضہ کشمیر کی سرزمین پر اس کے جشن آزادی منانے کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں ہے اور اس کا یہاں جشن منانا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، انہوں نے تمام باضمیر اور حریت پسند عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 اگست کی تمام سرکاری تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنے بچوں کو بھی شمولیت سے باز رکھیں۔ سید علی گیلانی نے میڈیا کے نام جاری اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اساتذہ کی وساطت سے کالج اور اسکول کے بچوں کو 15 اگست کی سرکاری تقریبات میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لئے بھارتی مشینری کو استعمال میں لایا جارہا ہے اور عدم شرکت کے نتیجے میں انہیں کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خوف دلایا جارہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ بعض کالجوں میں بچوں کو شرکت کی صورت میں بونس نمبرات ملنے اور عدم شرکت کے نتیجے میں نمبرات کاٹے جانے کی بات بھی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ زور زبردستی ریاستی دہشت گردی کی ایک شکل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 187237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش