0
Friday 10 Aug 2012 23:12

کشمیری عوام کا 15 اگست کو بطور یوم سیاہ منانا فطری عمل ہے، یاسین ملک

کشمیری عوام کا 15 اگست کو بطور یوم سیاہ منانا فطری عمل ہے، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیری عوام کی طرف سے 15 اگست کو بطور یوم سیاہ منانے کو فطری عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد بھارت نے جموں و کشمیر کی آزادی و خود مختاری کو چھین لیا، انہوں نے جموں کشمیر کو ایک سلگتا ہوا مسئلہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس مسئلے کو حل کئے بناء برصغیر میں امن، استحکام، تعمیر، ترقی اور دوستی کو فروغ نہیں مل سکتا، ملک یاسین نے کہا کہ آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہونے کی خواہش رکھنے والے کشمیری دنیا میں امن و امان کے حامی ہیں۔ یاسین ملک نے ترال قصبہ میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء میں برصغیر ہند و پاک آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے، اپنی آزادی کے حصول کے محض چند دنوں کے بعد ہی بھارت کی قیادت نے ایک چھوٹے سے خطے جسے فردوس برروئے زمین کہا جاتا تھا کی آزادی کو سلب کرنے کے لئے فوجی چڑھائی کردی۔
 
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو اپنے زیر تسلط لانے کے لئے بھارت نے وہی جابرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈے آزمانا شروع کردیئے جس کا سامنا خود انہوں نے برسہا برس تک کیا تھا، ملک یاسین کا کہنا تھا کہ بھارت آزاد ہوگیا لیکن جموں کشمیر کی آزادی و خود مختاری کو چھیننے میں اُس نے کوئی عار یا شرم محسوس نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 186439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش