0
Tuesday 14 Aug 2012 11:13

آزاد کشمیر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، چوہدری عبدالمجید

آزاد کشمیر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف وزراء اور حکومتی رہنمائوں کے بیانات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزراء، ممبران پارلیمانی پارٹی اور بلدیاتی اداروں کے سربرہان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سیاسی شخصیات کے بارے میں کسی قسم کی ڈس انفارمیشن اور ان کی ذات سے متعلق خبروں کی اشاعت سے اجتناب کریں۔ تاکہ آزاد کشمیر میں صدرپاکستان کی مفاہمتی پالیسی کے تحت آزاد کشمیر کے سیاسی ماحول کو ہر لحاظ سے بھائی چارے اور سیاسی رواداری کے تحت بحال رکھا جا سکے۔ وزیراعظم نے اپنی میڈیا ٹیم کو بھی خصوصی ہدایت صادر کی ہے کہ وہ اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ کسی بھی معزز رکن اسمبلی، اپوزیشن لیڈر اور کسی بھی سیاسی شخصیت کے خلاف کوئی خبر اخبارات کو جاری نہ کی جائے اور جو کوئی بھی اس قسم کی اشتعال انگیز بیان بازی کا مرتکب ہو اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ 

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے اور یہ خطہ کسی قسم کی سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارا فوکس تحریک آزادی جموں و کشمیر اور آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی پر ہے اور انھیں دو نقاط پر صدر پاکستان کی مفاہمتی پالیسی کے تحت اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کے وسیع تر مفاد اور پرامن سیاسی ماحول کے لیے سیاسی رواداری اور باہمی عزت و احترام پر مبنی رشتوں کا تقدس قائم رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 187341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش