0
Tuesday 14 Aug 2012 23:15

15 اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے، آسیہ اندرابی

15 اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے، آسیہ اندرابی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے پوری ملت اسلامیہ کو مملکت خدا داد پاکستان کے 66ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم تجدید عہد کے طور مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر منایا گیا، ان تقریبات کے دوران پوری امت مسلمہ کی مظلومی خصوصاً برما میں مسلمانوں کو درپیش قتل و غارت گری کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا اور ساتھ ہی مملکت خداداد میں اس نظام کے قیام کیلئے دعا کی گی جس نظام کے خواب لیکر اس ملک کو بنایا گیا تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو ایک ایسا ملک آزادی کا جشن منا رہا ہے جس نے جموں و کشمیر کے کروڑوں عوام کے حق آزادی کو سلب کر لیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی حق بجانب آواز کو دبانے کیلئے قبیح ہتھکنڈے اور طاقت کا بے تحاشا استعال کر رہا ہے، انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ ان کی تنظیم جموں و کشمیر کے عوام سے بھر پور اپیل کرتی ہے کہ ہرگز بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت نہ کریں اور اسے پوری طرح سے یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 187386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش