0
Tuesday 14 Aug 2012 23:00

پارلیمان عدلیہ تصادم کا درمیانی راستہ نہیں، عدالت وزرائے اعظم کو نااہل، پارلیمنٹ منتخب کرتی رہے گی، اعتزاز احسن

پارلیمان عدلیہ تصادم کا درمیانی راستہ نہیں، عدالت وزرائے اعظم کو نااہل، پارلیمنٹ منتخب کرتی رہے گی، اعتزاز احسن

اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ تصادم میں درمیانی راستہ نظر نہیں آتا، عدالت وزرائے اعظم نااہل قرار دیتی اور پارلیمنٹ لاتی رہے گی۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اعزازا میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے چکی ہے تو راجہ پرویز اشرف سے رعایت نہیں کر سکتی۔
 
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے تک عدلیہ وزیراعظم کو نااہل قرار دیتی رہے گی جبکہ پارلیمان نیا وزیراعظم منتخب کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت پارلیمان کو تحلیل کر سکتی ہے اور نہ ہی فوج سیاسی معاملات میں مداخلت۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمان کو صرف وزیراعظم کے مشورے سے تحلیل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی کا وزیراعظم ریکارڈ قانون سازی کرنے والی موجودہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مشورہ کبھی نہیں دے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر عدالت کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ عدلیہ بھی اپنے آئینی حدود سے تجاوز کر چکی ہے۔ نواز شریف، عمران خان، خواجہ آصف اور اپوزیشن کے دیگر رہنماوں کی درخواستوں کی فوری سماعت ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سیاسی درخواستوں کی بجائے عوام کے دیوانی اور فوجداری مقدمات کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت میں سے جو حق پر ہے وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے وزیراعظم کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تو ملک کو خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔ صدر کو استثنٰی حکومت نے نہیں آئین نے دیا ہے، جس پر عمل درآمد ہماری ذمہ داری ہے۔

خبر کا کوڈ : 187556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش