0
Saturday 18 Aug 2012 02:33

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر غنڈہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، زبیر فاروق خان

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر غنڈہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، زبیر فاروق خان
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد و اُمیدوار برائے قومی اسمبلی زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ ظالم حکمرانوں نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت عوام سے وصول شدہ بلوں پر دوبارہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر غنڈہ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ 12 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے بلوں میں ہونے والی کمی کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر پورا کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخدمت فاونڈیشن کے تحت معذور افرد میں تقسیم راشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احسان اللہ قریشی، الخدمت اسلام آباد کے صدر محمد سلیم چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

زبیر فاروق خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن کریم نازل ہوا، یہ قرآن کا مہینہ ہے ، ہمیں قرآن سے تعلق مضبوط کرنا چاہیے، اس کے احکامات پر عمل کرنا چاہئے۔ اس ماہ مقدس میں معاشرے کے پسے ہوئے اور بےبس افرد کی مدد اور اُن کو عید کی خوشیوں میں شریک کروانا بھی صاحب نصاب لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف پیٹ کا روزہ رکھنے کے بجائے جسم کے تمام اعضا کا بھی روزہ رکھنا چاہیے۔ آنکھ، کان اور زبان کو غلط چیزیں دیکھنے، سننے اور غیبت اور گالم گلوچ سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ے۔
خبر کا کوڈ : 188281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش