0
Friday 17 Aug 2012 05:40

سانحہ بابوسر ٹاپ ملی یکجہتی کو پاش پاش کرنے کی کوشش ہے، قاضی حسین احمد

سانحہ بابوسر ٹاپ ملی یکجہتی کو پاش پاش کرنے کی کوشش ہے، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ مسلم دشمن قوتوں کے خلاف سربکف ہو کر نکلنے کی ضرورت ہے۔ ہر باشندے کی جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ چلاس کے قریب بسوں سے اتار کر معصوم لوگوں کو شہید کرکے ملی یکجہتی کو پاش پاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار بعنوان "یوم آزادی پاکستان اور یوم القدس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج دشمن ہمارے اوپر ہر طرح سے حملہ آور ہے۔ آج فروعی اختلافات کو بھلا کر ملت کو یکحا ہونا ہوگا۔ غاصب صہیونی ریاست کے بارے میں قائداعظم کا فرمان بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کی بات کی۔ ایک موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اگر فلسطین کی سرزمین پر یہودیوں کو بسایا گیا تو کبھی بھی امن قائم نہ ہو سکے گا۔ اسرائیل بحیثیت آزاد ریاست کے ایک ناجائز ریاست ہے۔ اس علاقے کے اندر اس کا وجود اجنبی ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ القدس ہمارا ہے، مسلمانوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب خلیفہ دوئم کے زمانے میں القدس آزاد ہوا تھا تو عیسائیوں نے یہ شرط عائد کی تھی کہ یہودیوں کو دوبارہ یہاں نہ بسایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 188170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش