0
Saturday 18 Aug 2012 12:34

کوئٹہ میں دہشتگردی کی ایک اور واردات، 5 اہلکار شہید، 1 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں دہشتگردی کی ایک اور واردات، 5 اہلکار شہید، 1 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ایف سی اہلکاروں نے کوئٹہ میں دہشتگردی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، قمبرانی روڈ پر مشتبہ گاڑی میں دھماکے سے ایک دہشتگرد ہلاک پانچ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ کار میں سوار شخص کوئٹہ میں دہشتگردی کی بڑی واردات کے لئے جارہا تھا کہ شریف آباد چوکی کے قریب سکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے تعاقب کرکے کار کو گھیرے میں لے لیا جس پر کار سوار نے فائر کھول دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی تو کار سوار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے پانچ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ 

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنائی دی اور گاڑی کے پرزے اور انسانی اعضا دور دور تک بکھر گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دھماکے کی جگہ سے ملنے والی دہشتگرد کی لاش کو سکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا۔ تباہ شدہ گاڑی کے قریب سے تین ہینڈ گرنیڈ اور ايک پستول بھی ملا ہے۔ پوليس کے تباہ شدہ گاڑی اور اسلحے کو اپني تحويل ميں لے کر تحقيقات شروع کر دی ہیں۔ 5 سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان کی قربانی دے کر کوئٹہ شہر کو بڑی خونریزی سے بچا لیا۔

خبر کا کوڈ : 188484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش