0
Tuesday 21 Aug 2012 01:19

جنوب مشرقی ترکی میں کار بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنوب مشرقی ترکی میں کار بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے جنوب مشرقی علاقے غازیان میں کار بم دھماکے کی اطلاع ملی ہے، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بتایا جاتا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ پولیس بلڈنگ کے قریب ہوا، شام کی سرحد سے ملحق شہر غازیان ٹیپ میں ہونے والے اس دھماکے کی اب تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اسی علاقے میں ترک سیکوریٹی فورسز اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 188885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش