0
Wednesday 22 Aug 2012 13:56

نوشہرہ میں سیلاب آگیا، ایک شخص جاں بحق، متعدد گھروں کو نقصان

نوشہرہ میں سیلاب آگیا، ایک شخص جاں بحق، متعدد گھروں کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب آگیا، جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ڈائریکٹر ریلیف آپریشنز پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذوالفقار علی کے مطابق نوشہرہ میں بارساتی نالے میں طغیانی کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو لاپتہ ہوئے ہیں، مرنے اور لاپتہ ہونے والے افراد افغان مہاجرین ہیں۔ ذوالفقار علی نے بتایا کہ ریسکیو کے کام کے ساتھ ساتھ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا ہے کہ سیلاب کے پانی کے باعث متعدد گھر متاثر ہوئے ہیں تاہم اب تک نقصان کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 189184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش