0
Wednesday 22 Aug 2012 23:53

بھارت، ملازمین کی دو روزہ ہڑتال کے باعث بینکنگ سسٹم متاثر

بھارت، ملازمین کی دو روزہ ہڑتال کے باعث بینکنگ سسٹم متاثر
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی تمام ریاستوں میں بینکنگ سسٹم متاثر ہوگیا ہے کیونکہ پبلک سیکٹر بینکوں کے لاکھوں ملازمین دو دن کی ہڑتال پر ہیں، ملازمین بھارتی حکومت کی طرف سے بینکنگ شعبے میں اصلاحات کی مخالفت کر رہے ہیں، غیر سرکاری بینک اور بیرونی ملکوں کے بینکوں کے کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑا، اس ہڑتال کی کال یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین نے دی ہے، بینکوں کے ہڑتال کی وجہ سے اے ٹی ایم سروس بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، بینک ملازموں کے یونین نے کہا ہے کہ ہڑتال میں دس لاکھ سے زائد ملازموں نے شرکت کی۔
 
یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بینکوں میں ہفتے میں پانچ دن کے کام کا رواج شروع کریں، ممبئی، دہلی، مدراس اور دوسری ریاستوں میں ہڑتال کی وجہ سے کام کاج ٹھپ پڑا ہے، بینکوں کی دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں بینک کے کارکنان نے ریلی نکالی، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہڑتال کے بعد بھی حکومت نے مطالبات کے حل کو مثبت قدم نہیں اٹھائے تو تحریک تیز کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 189278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش