0
Thursday 16 Aug 2012 19:15

سیاسی اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب بھارت کی اقتصادی ترقی متاثر ہورہی ہے، منموہن سنگھ

سیاسی اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب بھارت کی اقتصادی ترقی متاثر ہورہی ہے، منموہن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے حساس معاملات پر سیاسی عدم اتفاق کا اعترف کرتے ہوئے خبردار کیا کہ معاشی و سرمایہ کاری اور سرکاری خزانے کے معاملات میں بہتری نہ لانے سے ملک کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونگے، بھارت کے 66ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کئی موضوعات پر سیاسی اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب بھارت کی اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے، انہوں نے آسام میں حالیہ تشدد کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کو بہتر کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

تاریخی لال قلعہ نئی دہلی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے خبردار کیا کہ اگر معاشی ترقی متاثر ہوئی تو اس کا اثر ملک کی سکیورٹی پر بھی پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگر معاشی ترقی کی رفتار نہ بڑھی، سرمایہ کاری کو فروغ نہ دیا گیا اور سرکاری خزانے کا نظم و نسق صحیح نہ کیا گیا تو اس کے اثرات ملک کی سلامتی پر بھی مرتب ہوں گے، منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے ان مسائل پر نظر ڈالی جائے جو ہماری ترقی میں رخنہ بن رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی قومی سلامتی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 187850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش