0
Wednesday 22 Aug 2012 23:49

گلگت، وین کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے

گلگت، وین کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پھسو گوجال میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق باراتیوں سے بھری ویگن سوست سے گلمت گوجال کی طرف آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پھسو کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس سے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقل شاہ، بخت اللہ، نمبردار ناصر اقبال، عرفان، شاہ الدین، شوکت، داد علی شاہ اور ناصرالدین جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہنزہ اور گلمت کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ گلمت کے عوام نے گلمت ہسپتال میں زخمیوں کو فوری طبی امداد نہ ملنے اور ہسپتال میں جان بچانے کی ادویات نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا اور محکمہ صحت کے حکام کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 189300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش