0
Saturday 25 Aug 2012 05:07

حکومت، فوج، عدلیہ اور ایجنسیاں دہشتگردوں کے مقابلے میں بے بس ہیں، مولانا صادق تقوی

حکومت، فوج، عدلیہ اور ایجنسیاں دہشتگردوں کے مقابلے میں بے بس ہیں، مولانا صادق تقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سانحہ بابوسر، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور کراچی القدس ریلی کی بس پر دھماکے کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا۔ ان مظاہروں کے شرکاء سے مولانا صادق رضا تقوی، مبشر حسن، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا علی انور، محمد مہدی و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ حکومت، فوج، اعلٰی عدلیہ اور ایجنسیاں دہشت گردوں کے مقابلے میں بے بس اور ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار صرف اور صرف امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل اور اس کے پاکستان میں موجود ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلٰی عدلیہ کی جانب سے بدنام زمانہ دہشت گردوں کو رہا کرنے کے بعد شیعہ نسل کشی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس ریلی میں بم دھماکہ میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں، اگر اس حملے کے مقدمے میں ملوث امریکی قونصل جنرل کے خلاف مقدمہ قائم نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابوسر کا سانحہ خیبر پختوخوا کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے ملک میں شیعوں کی نسل کشی میں جو کالعدم دہشت گرد ٹولہ ملوث ہے، اسے پنجاب حکومت سمیت دیگر حکومتی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود دہشت گرد کھلے عام ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں، ایک طرف شیعوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور دوسری جانب بے گناہ شیعہ افراد ہی کو گرفتار اور شیعہ آبادیوں کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر یہ متعصب پالیسی جاری رہی تو اس کے خلاف مسلسل اور شدید احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں اہل تشیع کے قتل عام پر ریاستی اور سیکورٹی کے اداروں کی چشم پوشی نے عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے اور یہ احساس عوام کو کسی بھی ناخوش گوار حالات سے دوچار کراسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 189800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش