0
Saturday 25 Aug 2012 15:03

پیٹرلیم کی قیمتوں میں اضافہ مرے پر سو دُرے مارنے کے مترادف ہے، مفتی لیاقت علی رضوی

پیٹرلیم کی قیمتوں میں اضافہ مرے پر سو دُرے مارنے کے مترادف ہے، مفتی لیاقت علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہنماؤں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہر اقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی، صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال اور ملک عبدالرؤف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ پیٹرلیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مرے پر سو دُرے مارنے کے مترادف ہے۔ تیل، بجلی، گیس کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مسلسل اضافہ حکومت کی ناکام معاشی حکمت عملی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے حکمران عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔ مہنگائی پہلے ہی کسی کے قابو میں نہیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جس میں حکمران بھی بہہ جائیں گے۔

حالیہ اضافے کے باعث روزمرّہ ضرورت کی اشیاء میں اضافہ ہو جائیگا اس کے اثرات برائے راست غریب عوام پر پڑینگے ۔ملک کے کروڑوں عوام اس وقت غربت مہنگائی، بیروزگاری، بھوک، تنگ دستی اور مفلسی کے عذاب میں جھلس رہے ہیں ایسی صورتحال میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے پوری قوم پر پیٹرول کا بم گرا کر عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا ہے۔ پیٹرلیم مصنوعات اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہو چکا اب عوام اسے ہرگزقبول نہیں کریں گے۔ مہنگائی کا راستہ خونی انقلاب کی طرف جارہا ہے۔ سنی تحریک عوام کو جمہوری دور میں آمرانہ فیصلوں کی چکی میں نہیں پسنے دے گی ہم 95 فیصد غریب عوام کے ساتھ ہیں۔

اگر پیٹرولیم میں اضافے اور سماج دشمن پالیسیوں کو ترک نہ کیا گیا تو جلد لائحہ عمل کا اعلان کر کے پورے ملک میں احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام دشمن پالیسیوں کو ترک کر دیں وگرنہ عوامی عتاب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 189893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش